کراچی ،پولیس کی کارروائی ،15 افراد کے قتل میں ملوث اہم ٹارگٹ شاہ جہاں گرفتار

جمعہ 13 مارچ 2015 14:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں 15 افراد سے زائد قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیاہے، اسلحہ ،بارود،دستی بھی برآمد کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز پولیس نے خواجہ اجمیر نگری میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں اہم ٹارگٹ کلر شاہ جہاں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق ملزم شاہ جہاں 15 افراد سے زائد قتل میں ملوث ہے ،پولیس کی کارروائی کے دوران ملزم سے 2 دستی بم،اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے

متعلقہ عنوان :