پنجاب بھر میں ہر قسم کے پرندوں کے شکار پر 31 مارچ کے بعد پابندی عائد

جمعہ 13 مارچ 2015 14:56

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) پنجاب بھر میں ہر قسم کے پرندوں کے شکار پر 31 مارچ کے بعد پابندی عائد کر دی گئی‘ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنگلات تحفظ جنگلی حیات و فشریز کی طرف سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں مرغابی‘ تیتر‘ سرخاب سمیت دیگر پرندوں کی افزائش نسل شروع ہونے کے باعث 31 مارچ سے 14 اگست 2015 تک مکمل طو رپر عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے‘ اور تمام ضلعی اور ڈویژنل آفیسران تحفظ جنگلی حیات کو سختی سے حکم دیا گیا ہے کہ وہ مختلف جنگلوں اور جھیلوں میں شکار کی پابندی کو یقینی بنائیں‘ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔

(جاری ہے)

تحفظ جنگلی حیات کے ذرائع کے مطابق سائبیرین پرندے کی واپسی بھی موسم کی تبدیلی کے ساتھ شروع ہو گئی ہے۔ اور شکار پر پابندی کو مانیٹر کرنے کے لئے حکومت پنجاب نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو پنجاب بھر کے اضلاع میں چھاپے ماریں گی۔

متعلقہ عنوان :