Live Updates

سپریم کورٹ نے جن جماعتوں کے عسکری ونگز کی نشاندہی کی تھی وہ آج بھی قائم ہیں، الطاف حسین حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث آج تک آزاد ہے،قومی ایکشن پلان میں طے پایا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کا خاتمہ ہو گا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ترجمان عمر سرفراز چیمہ کا بیان

جمعہ 13 مارچ 2015 14:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ترجمان عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے جن جماعتوں کے عسکری ونگز کی نشاندہی کی تھی وہ آج بھی قائم ہیں، الطاف حسین حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث آج تک آزاد ہے،قومی ایکشن پلان میں طے پایا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کا خاتمہ ہو گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں عمر فراز چیمہ نے کہا کہ عسکری ونز کا خاتمہ کئے بغیر کراچی میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ نے جن جماعتوں کے عسکری ونگز کی نشاندہی کی تھی وہ آج بھی قائم ہیں، الطاف حسین حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث آج تک آزاد ہے،قومی ایکشن پلان میں طے پایا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کا خاتمہ ہو گا، سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات