پاکستان نے عدالت میں زکی الرحمن لکھوی کیخلاف ٹھوس ثبوت پیش نہیں کئے ، بھارت

جمعہ 13 مارچ 2015 14:54

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء ) بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے عدالت میں صحیح طور پر زکی الرحمن لکھوی بارے ثبوت پیش نہیں کئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانی عدالت کی جانب سے لکھوی کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی مرکزی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام قانونی اقدامات اٹھائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ لکھوی جیل سے باہر نہ آئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اس بات کا احساس کرنا چاہیے کہ کوئی اچھے یا برے دہشتگرد نہیں ہیں

متعلقہ عنوان :