لکی مروت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا‘پولیس کی گاڑی سے 24500کارتوس ‘چار کلاشنکوف‘نو رپیٹر‘بتیس پستول سمیت بڑی تعداد میں میگزین برآمد‘2ملزمان گرفتار‘اسلحہ درہ آدم خیل سے ڈیرہ غازی خان سمگل کیا جا رہا تھا

جمعہ 13 مارچ 2015 14:48

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) لکی مروت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ‘پولیس نے گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لکی مروت میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، پولیس نے ڈی آئی خان بنوں روڈ پر ایک گاڑی پر چھاپہ مارا اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔ پولیس نے دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا ۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اسلحے میں 24500کارتوس ‘چار کلاشنکوف‘نو رپیٹر‘بتیس پستول سمیت بڑی تعداد میں میگزین شامل ہیں۔ڈی پی او کے مطابق اسلحہ درہ آدم خیل سے ڈیرہ غازی خان اسمگل کیا جارہا تھا