بلوچستان کے بلاک نمبر28 میں تلو آئل کمپنی کافی عرصہ سے کام شروع نہیں کررہی جلد ہی نوٹس بھجوائیں گے اگر پھر بھی کام شروع نہ کیا تو تلو کی الاٹمنٹ منسوخ کردیں گے‘ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی بات چیت

جمعہ 13 مارچ 2015 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بلاک نمبر28 میں تلو آئل کمپنی کافی عرصہ سے کام شروع نہیں کررہی جلد ہی نوٹس بھجوائیں گے اگر پھر بھی کام شروع نہ کیا تو تلو کی الاٹمنٹ منسوخ کردیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انہوں نے کہا کہ بلاک نمبر28 ایک اہم بلاک ہے جہاں پر تیل و گیس کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے بلوچستان کے اضلاع کوہلو‘ بارکھان میں واقع ہے تلو آئل کمپنی کئی سالوں سے الاٹمنٹ لیکر بیٹھی ہوئی ہے جو کام شروع نہیں کررہی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے تلو کمپنی کو جلد نوٹھ بھجوائیں گے اگر پھر بھی کام شروع نہ کیا تو الاٹمنٹ منسوخ کردیں گے۔