دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری‘تیراہ میں انٹیلی جنس رپورٹس پر جیٹ طیاروں کی بمباری

20شدت پسند ہلاک ‘15 زخمی ‘متعدد ٹھکانے تباہ

جمعہ 13 مارچ 2015 14:44

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن کامیابی سے جاری، خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس اطلاعات پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے 20شدت پسند ہلاک کر دیئے، فضائی کارروائی میں 15 شدت پسند زخمی جبکہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر وادی تیراہ کے علاقے مہربان قلعہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، فضائی کارروائی کے نتیجے میں 20دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں 15شدت پسند زخمی جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :