حکومت توانائی کی کمی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کررہی ہے‘ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے سرمایہ کار دوست پالیسیاں بنائی ہیں‘ اقتصادی تعاون سے پاک چین دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی چینی کمپنی گیژوبا گروپ کے وفد سے ملاقات میں بات چیت

جمعہ 13 مارچ 2015 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کی کمی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کررہی ہے‘ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے سرمایہ کار دوست پالیسیاں بنائی ہیں‘ اقتصادی تعاون سے پاک چین دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔ وہ جمعہ کو چینی کمپنی گیژوبا گروپ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

چینی کمپنی کے وفد کی سربراہی کمپنی کے چیف فائنانشل آفیسر لنژیا وڈن کررہے تھے اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلئے وقت کا تعین کردیا ہے۔ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں اقتصادی تعاون سے دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی کمی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے سرمایہ کار دوست پالیسیاں بنائی ہیں۔ ملاقات میں گیژوبا کمپنی نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ ‘ ایل این جی اور شمسی توانائی کے بجلی گھروں اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :