پارلیمنٹ کی کارکردگی رپورٹ

22 فیصد خواتین نے 78 فیصد مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا

جمعہ 13 مارچ 2015 14:22

پارلیمنٹ کی کارکردگی رپورٹ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) 22 خواتین ارکان پارلیمنٹ نے کارکردگی کے اعتبار سے ایوان کے 78 فیصد ارکان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں خواتین ارکان نے انسانی حقوق اور طرز حکمرانی کے حوالے سے مرد ارکان سے زیادہ قوانین پر زور دیا اور سوالات اٹھائے جبکہ مرد ارکان کے محض نکتہ اعتراض پر زیادہ بات کی اور قرار داد پیش کرنے میں آگے رہے ۔

(جاری ہے)

صرف 8 خواتین ارکان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور ایوان کی کارروائی میں بالکل بھی کردار ادا نہیں کیا ۔ ایوان کی کارروائی میں بالکل بھی کردار ادا نہ کرنے والی خواتین میں پیپلزپارٹی کی فریال تالپور ہیں جو کہ سابق صدر زرداری کی بہن ہیں دیگر 7خواتین کا تعلق حکمران جماعت ( ن ) لیگ سے ہے جن میں غلام بی بی ، شازیہ مبشر ، بیگم مجیدہ ، عفت لیاقت ، ڈاکٹر اسما ممدوٹ ، فلس عظیم اور ریٹا اشور شامل ہیں مردوں سے کم نمائندگی کے باوجود بھی سنجیدہ پارلیمانی کارروائی میں خواتین ارکان کی کارکردگی بہتر رہی

متعلقہ عنوان :