کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مزید 26 ملزمان کو 25 مارچ تک ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا

جمعہ 13 مارچ 2015 13:45

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مارچ 2015 ء) : : کراچی کی خصوصی عدالت نمبر 2 میں دوسرے مرحلے میں پیش کیے جانے والے 26 ملزمان کو عدالت نے 25 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا ہے ، عدالت میں ایم کیو ایم کے وکیل کا کہنا تھا کہ مجھے کہیں بھی نیٹو کا اسلحہ نظر نہیں آیا، جبکہ گرفتار کیے جانے والے دو ملزمان کا کہنا تھا کہ ہم مالی ہیں رینجرز نے گرفتار کر لیا جس پر عدالت نے دونوں ملزمان سے دریافت کیا کہ فیومی گیشن کا کام کیسے ہوتا ہے جس پر دونوں ملزمان نے لاعلمی کا اظہار کیا ، عدالت نے اس پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پتہ چل گیا ہے آپ واقعہ مالی ہیں.

ینجرز نے ملزمان کو مختلف تھانوں کی پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں پیش کیے جانے والے 32 افراد کو عدالت نے 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کرتے ہوئے نظر بندی کا اختیار بھی رینجرز کو دے دیا.

متعلقہ عنوان :