پاکستان اور چین مثالی دوست،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے سرمایہ کار دوست پالیسیاں بنائی ہیں،وزیر اعظم نواز شریف

جمعہ 13 مارچ 2015 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے سرمایہ کار دوست پالیسیاں بنائی ہیں، توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ۔جمعہ کے روز وزیر اعظم سے چین کی کمپنی گیژروبا گروپ کے ایک وفد نے چیف فنانشل افسر لن ژیاوڈن کی سربراہی میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی مثالی ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان تعاون سے دوستی کو مزید فروغ ملے گا،توانائی منصوبوں کیلئے وقت کا تعین کر دیا گیا ہے ،پاکستان میں توانائی کمی کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے سرمایہ کار دوست پالیسیاں بنا رہے ہیں ۔اس موقع پر چین کی کمپنی گیژروبا گروپ کے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ،کمپنی نے کوئلے ،ایل این جی ،شمسی توانائی کے منصوبوں کے بجلی گھروں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے

متعلقہ عنوان :