پشاورچیک پوسٹ پرحملے کا مقدمہ درج

حملہ آور کے فنگر پرنٹس تصدیق کیلئے نادرا کو بھجوادیئے گئے ہیں

جمعہ 13 مارچ 2015 13:14

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء ) پشاور میں سیکیورٹی فورسز چیک پوسٹ پرحملے کا مقدمہ انسداد دہشتگردی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیاگیا۔ حملہ آور کے فنگر پرنٹس تصدیق کیلئے نادرا کو بھجوادیئے گئے ہیں۔ آرمی چیک پوسٹ حملے کا مقدمہ انسداد دہشتگرد پولیس تھانے میں درج کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

کیپٹن آصف کی مدعیت میں درج مقدمہ میں دہشتگردی اور قتل و اقدام قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آور ایک تھا، جس نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی۔ حملہ آٓور کے فنگر پرنٹس نادرا کو تصدیق کیلئے بھجوادیئے گئے۔ گذشتہ روز امن چوک کے قریب سیکیورٹی فورسز چیک پوسٹ پرحملے میں حملہ آور سمیت دوافرادجاں بحق اور سات افراد ذخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :