اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن قائم نہ ہونے سے جمہوریت کمزور ہو رہی ہے، سراج الحق

جمعہ 13 مارچ 2015 13:07

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن قائم نہ ہونے سے جمہوریت کمزور ہو رہی ہے، سراج ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 مارچ 2015 ء) : سیاسی جرگے کے منعقد ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیاء سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے اب تک پی ٹی آئی کے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ پورا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن کا قیام جب تک عمل میں نہیں آئے گا، جمہوریت کی گاڑی آگے نہیں بڑھ پائے گی۔ ہماری کوشش ہے کہ یہ مسئلہ مزاکرات سے حل ہو جائے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاکہ عام آدمی کا مسئلہ آٹا اور دال ہے، حکومت کو عام آدمی کے مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیئے۔