پشاور ،سیکیورٹی فورسز چیک پوسٹ پرحملے کا مقدمہ انسداد دہشتگردی پولیس سٹیشن میں درج کرلیاگیا

جمعہ 13 مارچ 2015 12:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) پشاور میں سیکیورٹی فورسز چیک پوسٹ پرحملے کا مقدمہ انسداد دہشتگردی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیاگیا۔ حملہ آور کے فنگر پرنٹس تصدیق کیلئے نادرا کو بھجوادیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور میں آرمی چیک پوسٹ حملے کا مقدمہ انسداد دہشتگرد پولیس تھانے میں درج کرلیاگیا ہے۔ کیپٹن آصف کی مدعیت میں درج مقدمہ میں دہشتگردی اور قتل و اقدام قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آور ایک تھا جس نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی۔ حملہ آور کے فنگر پرنٹس نادرا کو تصدیق کیلئے بھجوادیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :