سر گودھا : ایک شخص نے بیوی اور بھانجے کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی

جمعہ 13 مارچ 2015 12:11

سر گودھا : ایک شخص نے بیوی اور بھانجے کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی

سر گودھا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مارچ 2015 ء) : سر گودھا کے نواحی علاقہ بھابھڑہ میں 50 سالہ شخص نصر اللہ نے ناشتہ تیار کرتی ہوئی اپنی 45 سالی بیوی کوثر بی بی اور گھر پر آئے 23 سالہ بھانجے کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ دونوں کو قتل کرنے کے بعد قانل نصر اللہ نے خود کو بھی گولیاں مار کر موت کے حوالے کر دیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ نصر اللہ اکثر ہی گھر پر لڑتا جھگڑتا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :