اسلام آباد: ایل این جی کی سپلائی 31 مارچ سے دوبارہ شروع کردی جائے گی، شاہد خاقان عباسی

جمعہ 13 مارچ 2015 12:01

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 مارچ 2015 ء) : وفاقی وزیر برائے پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے عوام کو خوشخبری سنا دی ان کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی در آمد کا معاہدہ قطر گیس سے ہو گیا ہے اورعوام کو جلد ہی ایل این جی گیس کی سپلائی کا آغاز کر دیاجائے گا، جس کے لیے کارگو کا پہلا جہاز 26 مارچ کو کراچی پہنچ جائے گا جبکہ 200 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی لے کر بھی دوسرا جہاز 27 یا 28 مارچ کو کراچی پہنچ جائے گا. جس کے بعد عوام کو ایل این جی گیس کی سپلائی 31 مارچ سے دوبارہ شروع کردی جائے گی. ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی سے بجلی کی پیداوار بھی کی جائے گی جو کہ 40 فی صد سستی ہو گی.