اسلام آباد : صولت مرزا کی بہن نے پھانسی کے خلاف دوبارہ درخواست دائر کر دی

جمعہ 13 مارچ 2015 11:54

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد ہاائی کورٹ نے صولت مرزا کو قتل کے مقدمے کے تحت پھانسی کی سزا سنائی تھی گذشتہ روز صولت مرزا کی بہن نے پھانسی رکوانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے اعتراضات لگا کر واپس کر دیا تھا، صولت مرزا کی بہن سمیرا وجاہت نے ایک بار پھر سے عدالت کے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ جمع کروائی ہے جس پر عدالتی سٹاف کا کہنا ہے کہ سمیرا وجاہت عدالت کے اعتراضات دور نہیں کر سکیں صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کی نقول بھی درخواست کے ساتھ لگانا تھیں جو کہ نہیں لگائی گئی.

متعلقہ عنوان :