اسلام آباد : صنعتی سیکٹر کی گیس لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، وفاقی وزیر بجلی و پانی خواجہ آصف

جمعہ 13 مارچ 2015 11:49

اسلام آباد : صنعتی سیکٹر کی گیس لوڈشیڈنگ مکمل طور پر  ختم کر دی گئی ہے، ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 مارچ 2015 ء) : وفاقی وزیر بجلی و پانی خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں پہلی بار صنعتی سیکٹر کی گیس لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

بجلی چوری کی روک تھام پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے اسی سلسے میں بجلی کے ٹرانسمیشن سسٹم کو جدید کر رہے ہیں۔ بجلی چوری ہونے کے باعث اگر ٹرانسفارمر اتارنا پڑے تو اس اقدام سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے واپڈا کے 2 مقتول ملازمین کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے موقع پر کیا۔