فیصل آباد‘ قتل کے مزید 2مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا‘ پھانسی دئیے جانے والوں کی تعداد 27 ہو گئی

جمعہ 13 مارچ 2015 11:19

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مرتبہ پھر پھانسی کی سزاؤں پر عمل درآمدشروع ہوگیاہے اور سنٹرل جیل فیصل آبادمیں سزائے موت کے دومجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ سنٹرل جیل فیصل آباد میں علی الصبح سزائے موت کے دو مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

جیل حکام کا کہنا ہے کہ تختہ دار پر لٹکانے سے قبل دونوں مجرموں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا جبکہ اس موقع پر جیل کے اطراف سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ساجد عرف طارو کو ایک شخص کے قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی جبکہ محمد اخترعرف حسینا کو قتل اور زیادتی کے جرم میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

متعلقہ عنوان :