کراچی : خصوصی عدالت میں پیش کیے گئے 58 میں سے 32 ملزمان 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

جمعہ 13 مارچ 2015 11:07

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مارچ 2015 ء) : نائن زیرو سے گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں سے مزید 58 ملزمان کو رینجرز نے خصوصی عدالت میں پیش کیا پہلے مرحلے میں 32 ملزمان کو پیش کیا گیا تھاجن کو عدالت نے 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا جبہ 26 ملزمان ابھی بھی عدالت میں موجود ہیں، پیش کیے جانے والے ملزمان میں ولی بابر قتل کیس میں ملوث فیصل موٹا اور عبید کے ٹو بھی شامل ہیں. انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصل موٹا اور 3 ملزمان کو پاپوش پولیس کے حوالے کر دیا، یاد رہے کہ عدالت نے فیصل موٹا کو ولی بابر قتل کیس میں موت کی سزا سنائی تھی.

متعلقہ عنوان :