لاہور ہائیکورٹ کی حدود میں چاقو لے کر گھسنے والے شخص کو حراست میں لے کر تھانہ پرانی انار کلی منتقل کر دیا گیا

جمعرات 12 مارچ 2015 23:23

لاہور ہائیکورٹ کی حدود میں چاقو لے کر گھسنے والے شخص کو حراست میں لے ..

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کی حدود میں چاقو لے کر گھسنے والے شخص کو حراست میں لے کر تھانہ پرانی انار کلی منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے عدالت میں آنے والے ایک شخص کو مشکوک جان کر اسکی تلاشی لی تو اس نے چاقو نکال لیا اور اس سے اہلکاروں کو ہراساں کرنا شروع کر دیا ۔ سکیورٹی پر موجود اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو قابو کر اس سے چاقو قبضے میں لے لیا اور اسے تھانہ پرانی انارکلی پولیس کے حوالے کر دیاگیا ۔اہلکاروں کے مطابق ملزم کا نام زبیر ہے اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں لگتا اور یہ اس سے قبل بھی یہاں آ کر شور شرابہ کر چکا ہے ۔