سپریم کورٹ نے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام درباروں کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کے لیے دائردرخواست خارج کردی
جمعرات 12 مارچ 2015 23:23
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) سپریم کورٹ نے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام درباروں کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کے لیے دائردرخواست خارج کردی ۔گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہو ر ر جسٹری میں سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار اور مسٹرجسٹس شیخ عظمت سعید پرمشتمل دورکنی بنچ نے شہری رانا عتیق کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
دوران سماعت عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ لاہورہائیکورٹ نے تمام درباروں کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کاحکم دیا لیکن چیف سیکرٹری اور محکمہ اوقاف کی طرف سے اس حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جبکہ ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری اور محکمہ اوقاف کے ذمہ داران کے خلاف درخواست دائر کی گئی لیکن اسے خارج کردیا گیا ۔
استدعا ہے کہ درباروں کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کاحکم دیا جائے ۔سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث درباروں کو 24گھنٹے کھلا رکھنا ممکن نہیں ۔دو رکنی بنچ نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.