بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری امتحانات کنٹرولر کی ناقص کارکردگی سے نویں جماعت کے ہزاروں طلباء کو ذہنی ،مالی اذیت کا سامنا

جمعرات 12 مارچ 2015 23:13

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری امتحانات کنٹرولر کی ناقص کارکردگی سے نویں جماعت کے ہزاروں طلباء کو ذہنی ،مالی اذیت کا سامنا جبکہ قیمتی وقت کے ضیاع کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ بورڈ نے ملبہ سکولوں اور پرائیویٹ اکیڈمیوں پر ڈال دیا جبکہ والدین طلباء ، تعلیمی اداروں کے سربراہان کا کہنا تھا کہ تین ماہ قبل فیسیں جمع کروائی گئیں جب رول نمبر سلپس دینے کا وقت آیا تو ہمیں نئی نئی باتیں اور پالیسیاں بتائی جا رہی ہیں، طلباء نے بتایا کہ نویں جماعت کے سارے مضامین اورنئی رجسٹریشن کے تحت داخلے فارمز جمع کروائے تھے جب امتحان دینے کا وقت آیا تو رول نمبرز سلپس جاری نہیں کی جا رہی ہیں، ترجمان بورڈ سے آن لائن کی وضاحت پر بتایا گیا کہ جو طلباء پہلے امتحانات دے چکے ہیں وہ صرف نویں جماعت کے پیپرز نہیں دے سکتے بلکہ نویں اور دسویں اکٹھے پیپرز دیں گے، انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے والوں نے طلباء سے فیسیں بٹوری ہیں وہ ہی حل نکالیں، انہوں نے طلباء کی رہنمائی اور معلومات کیوں نہیں دیں جبکہ تعلیمی اداروں نے کہا کہ اگر رولز نہیں تھا تو بورڈ انتظامیہ فارمز جمع نہ کرتیں ، بورڈ جب چاہے نیا قانون بنا لیتا ہے، طلباء کا وقت برباد کیوں کیا گیا، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کا مستقبل بچایا جائے ، رولنمبرز جاری کیے جائیں