پنجاب یونیورسٹی کی 118ویں سالانہ اتھلیٹکس میٹ کا آغاز،
پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے عدنان جہانگیر نے لانگ جمپ میں 40سالہ ریکارڈ توڑ دیا
جمعرات 12 مارچ 2015 23:01
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ 118ویں سالانہ اتھلیٹکس میٹ 2015ء کی افتتاحی تقریب پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس گراؤنڈ میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ،قائم مقام ڈائریکٹر سپورٹس شمسہ ہاشمی ، چیئر مین ہال کونسل ڈاکٹر محمد اخترکے علاوہ پنجاب یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر 15ہزارمیٹرریس، ڈسکس تھرو، ہیمر تھرو، لانگ جمپ، 5ہزارمیٹر ریس اور4سومیٹر ریس کے مقابلے ہوئے۔لانگ جمپ مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم عدنان جہانگیر نے لانگ جمپ کا40چالیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا جو 1975ء میں گورنمنٹ کالج فیصل آباد کے سعید اختر تتلہ نے قائم کیا تھا۔(جاری ہے)
وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے عدنان جہانگیر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ریکارڈ توڑنے پر 20ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل شخصیت سازی میں اہم کردار ادکرتے ہیں،اس سے انسان ہار جیت سے نمٹنا سیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں کھیلوں کو اہمیت نہ دینے والے افراد میں کوئی نہ کوئی کمی رہ جاتی ہے ۔پہلے روزمنعقد ہونے والے مقابلوں میں 15ہزار میٹر ریس میں پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے مصور الرحمان نے پہلی، اخوان سائنس کالج برکی کے ماجد علی اور بلال حنیف نے دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔ ڈسکس تھرو میں اخوان سائنس کالج برکی کے محمد یاسر نے پہلی ، پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے حضران خاں نے دوسری اور گورنمنٹ کالج جھنگ کے عصمت اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح ہیمر تھرو میں پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے محمد زاہد پہلی، اخوان سائنس کالج برکی کے ساجد علی اور محمد یاسر بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہے۔ لانگ جمپ میں پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے عدنان جہانگیر نے پہلی جبکہ فرحان شاہ نے دوسری اورگورنمنٹ کالج جھنگ کے عمر فاروق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 5ہزار میٹر ریس میں پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے مصور الرحمان نے پہلی اور اخوان سائنس کالج برکی کے ماجد علی اور غلام حسین نے دوسری اور تیسری پوزیشنز اپنے نام کیں۔ اسی طرح 400میٹر ریس میں کیمیکل انجیئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے محمد شفیق پہلی اورپنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے محمد ناصر اور شاہ بہرام بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 118ویں سالانہ اتھلیٹیکس میٹ کی اختتامی تقریب بروز جمعہ (آج ) ہوگیمتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10 کیلئے ’بہترین ممکنہ ونڈو‘ تیار کی جائے گی : محسن نقوی
-
نسیم شاہ بڑا سنگ میل حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے
-
محمد رضوان ویرات کوہلی، بابر اعظم کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ شروع ہوگیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلی
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا
-
پی سی بی نے شان مسعود ، حسن علی، میرحمزہ اور محمد عباس کو انگلش کاؤنٹی کیلئے این او سی جاری کر دیا
-
بابر اعظم متعدد ٹی ٹونٹی ریکارڈز توڑنے کے قریب پہنچ گئے
-
پاکستانی والی بال ٹیم کے نئے ارجنٹائن کوچ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
مونٹی کارلو ماسٹرزٹینس: سٹیفانوس نے تیسری مرتبہ ٹورنامنٹ جیت لیا
-
انڈین پریمیئرلیگ میں واحد میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرزاور راجستھان رائلزرائزرزکی ٹیموں کے مابین (کل) کھیلا جائیگا
-
جنوبی افریقا ویمن اورسری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اورآخری ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.