عینی شاہدین کا پولیس اور سکیورٹی گارڈ کے مابین مقابلے کو محض ڈرامہ قرار دینے کے باوجود اطمینان کا اظہار

جمعرات 12 مارچ 2015 22:55

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) صوبائی دارالحکومت میں فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس اور سکیورٹی گارڈ کے مابین پولیس مقابلے کو عینی شاہدین نے محض ایک ڈرامہ قرار دینے کے باوجود قدرے اطمینان کا سانس لیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا یہ ایکٹ اچھا ہے یا برا مگر انصاف ایسے ہی ہونا چاہئے جو نظر بھی آئے۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود بہت سے لوگوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے اندر قاتل کا کیفر کردار تک پہنچنا بھی قابل قدر ہے۔

قاتل سکیورٹی گارڈ کو عین اسی جگہ مار دینے سے بہت سے دکھتے دلوں کو ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔ کچھ نے کہا کہ اگرچہ پولیس کا جعلی مقابلوں میں لوگوں کو قتل کرنا احسن سلوک نہیں بلکہ ماورائے عدالت قتل کے زمرے میں آتا ہے لیکن اگر ایسی کارروائیاں بروقت ہوتی رہیں تو ظالم قتل سے قبل کچھ سوچنے ضرور لگیں گے۔

متعلقہ عنوان :