حیدرآباد،کراچی میں جاں بحق ایم کیو ایم کارکن وقاص شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

جمعرات 12 مارچ 2015 22:42

حیدرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) کراچی میں جاں بحق ہو نے والے ایم کیو ایم کے شعبہ اطلاعات کے ذمہ دار سید وقاص شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ حیدرآباد میں ادا کی گئی ۔حیدرآباد کے علاقے ہوم اسٹیڈ ہال پر ایم کیو ایم کے شعبہ اطلاعات کے ذمہ دار سید وقاص شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی ، حق پرست اراکین اسمبلی سمیت ایم کیو ایم حیدرآباد کے سیکٹر اور یونٹ انچارجزسمیت کارکنوں کی بڑی تعدادشریک تھی، غائبانہ نماز جنازہ کے بعد مقتول ذمہ داری سید وقاص شاہ کے ایصال ثواب فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ سید وقاص علی شاہ شہید کے بہیمانہ قتل پر حیدرآباد میں آج بھی سوگ کا عالم رہا اور ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے تمام سیکٹر و یونٹس کی جانب سے یوم سوگ کے سلسلے میں شہر لطیف آباد اور قا سم آباد کے مختلف علاقوں، حیدر چوک ، قلعہ چوک، لبرٹی مارکیٹ ، ہیر آباد، کچہ قلعہ، کھوکھر محلہ، کوہ نورچوک بھائی ،خان چاڑی، لیاقت کالونی، اسلام آباد، پھلیلی پریٹ آباد تلک چاڑی، فقیر کا پڑھ ، حالی روڈ لطیف آباد یونٹ نمبر۲، ۵،۶، ۷،۸، ۹،۰ ۱، ۱۱اور ۱۲ قا سم آباد سمیت شہر بھر کی گلیوں چوراہوں اور مین شاہراہوں پر بڑی تعداد میں سیاہ پرچم لہرائے گئے اور کارکنان سے اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھی۔

متعلقہ عنوان :