اے سی سوات کے زیر نگرانی ناجائز تجاوزات کے خلافآپریشن جاری

قمبر بائی پاس اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی تھڑے مسمار ،اپریشن جاری رہیگا ،اے سی اشفاق خان

جمعرات 12 مارچ 2015 22:25

سوات(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) اے سی سوات کے زیر نگرانی ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری ،قمبر بائی پاس اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی تھڑے مسمار ،اپریشن جاری رہیگا ،اے سی اشفاق خان تفصیلات کے مطابق اے سی بابوزی کے زیر نگرانی قمبر بائی پاس ،رحیم آباد اور جی ٹی روڈ پر قائم ناجائز تجاوزات ،غیر قانونی تھڑوں کے خلاف اپریشن تیسر ے رو ز بھی جاری رہا اے سی بابوزی کے مطابق اپریشن دن کے علاوہ رات گئے تک جاری رہا جس میں قمبر بائی ،رحیم آباد اور جی ٹی روڈ پر قائم ناجائز تجاوزات اور دیگر غیر قانونی تھڑے مسمار کئے گئے اُنہوں نے کہا کہ غیر قانونی تھڑوں اور تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری رہیگا

متعلقہ عنوان :