سریاب میں بدامنی عروج پرہے،نامعلوم حملہ آوروں نے سریاب مل میں جمعیت کے ورکرسکندرخان کوشہیداوردوکارکنوں کوزخمی کردیا،جے یو آئی کوئٹہ،

حکومت شہیداورزخمیوں کے ساتھ مالی تعاون کرے اورقاتلوں کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادے،اجتماع سے خطاب

جمعرات 12 مارچ 2015 22:16

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امراء حافظ قدرت اللہ لہڑی،مولاناحبیب اللہ مینگل،مولانامحمودالحسن،مولاناشریف اللہ،مولوی عبدالخالق،مولوی عطاء اللہ،مولاناعبدالباقی،مولانامحمدیونس نے سریاب مل میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سریاب میں بدامنی عروج پرہے،نامعلوم حملہ آوروں نے سریاب مل میں جمعیت کے ورکرسکندرخان کوشہیداوردوکارکنوں کوزخمی کردیاحکومت شہیداورزخمیوں کے ساتھ مالی تعاون کرے اورقاتلوں کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادے،دریں اثناء ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی،عبدالواسع سحر اورحافظ سمیع اللہ کی نگرانی میں زرغون آبادنئے یونٹ کے انتخابات ہوئے جس میں حافظ بلال احمدناصرامیراورمولاناعبداللہ کوثری جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے اجلاس میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی،اجلاس سے عبدالواسع سحرنے خطاب میں کہاکہ نئے یونٹوں کا قیام جمعیت کی مقبولیت کاواضح ثبوت ہے،عوامی رجحان جمعیت کی طرف بڑھ رہاہے لوگ قوم پرستوں سے مایوس ہوچکے ہیں،دریں اثناء جمعیت نواں کلی میں ترین شہرکے نئے یونٹ کے انتخابات آج بعدنمازجمعہ حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی اورعبدالواسع سحرکی نگرانی میں ہوں گے جبکہ 5 بجے عبدالواسع سحراورحاجی نورگل خلجی کلی اسماعیل میں اجتماع سے خطاب کریں گے