پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایف بی آر میں 10ارب روپے سے زائد کے 51آڈٹ پیراؤں کو ادائیگیوں کے بغیر نمٹا دیا،
آڈٹ حکام نے ایف بی آر کے مالی سال1996-97ء کی آڈٹ رپورٹ میں لینڈ کسٹمر اورسنٹرل ایکسائز شعبہ میں بھاری مالی بدعنوانی کا کھوج لگایا، حکومت کو ایف بی آر کے حکام سے یہ رقم وصول کر نے کی ہدایت
جمعرات 12 مارچ 2015 22:14
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایف بی آر میں 10ارب روپے سے زائد کے 51آڈٹ پیراؤں کو ادائیگیوں کے بغیر نمٹا دیا،آڈٹ حکام نے ایف بی آر کے مالی سال1996-97ء کی آڈٹ رپورٹ میں لینڈ کسٹمر اورسنٹرل ایکسائز شعبہ میں بھاری مالی بدعنوانی کا کھوج لگایا اور حکومت کو ہدایت کی کہ وہ ایف بی آر کے حکام سے یہ رقم وصول کرے۔
ایف بی آر کی گرانٹ 51میں یہ بھاری مالی بدعنوانی کا کھوج لگایا۔(جاری ہے)
آڈٹ حکام نے بی اے سی کی ذیلی مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس جس کی صدارت ایم این اے افضال رانا عبدالمنان اور شاہدہ اختر علی کر رہے تھے میں مؤقف اختیار کیا اور 96 ملین روپے1996ء میں غبن کئے تھے اور اگر اس رقم پر مارک اپ ڈالا جائے تو یہ 10ارب بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق آڈٹ محکمہ کے جو افسران ایف بی آر میں آڈٹ کیلئے بھیجے گئے تھے وہ بھی ایف بی آر کے کرپٹ اہلکاروں کے ساتھ مل گئے اور انہوں نے بھی کرپشن میں اپنے ہاتھ دھولئے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس اہم آڈٹ اعتراضات کو نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ محکمانہ انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے ۔۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.