چےئرمین قائمہ کمیٹی برائے اورسیز اور انسانی وسائل کا چےئرمین سی ڈی اے کی اجلاس میں غیر حاضری پر برہمی کا اظہار،

او پی ایف ہاؤسنگ سکیم کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، عامر علی مگسی

جمعرات 12 مارچ 2015 22:14

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) چےئرمین قائمہ کمیٹی برائے اورسیز اور انسانی وسائل عامر علی مگسی نے چےئرمین سی ڈی اے کی اجلاس میں غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ او پی ایف ہاؤسنگ سکیم کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔اسلام آباد میں جمعرات کے روز قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او پی ایف ہاؤسنگ سکیم کے کام میں محکموں کی کوتاہیاں ہوتی ہیں اور مستقبل میں ان سب محکموں اپنے رابطے کے فقدان کو دور اور تیز کرنا ہوں گے،اس موقع پر ممبر قائمہ کمیٹی شگفتہ مچانی نے چےئرمین سی ڈی اے معروف افضل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چےئرمین کمیٹی میں آتے ہی نہیں ہیں اور اپنا نمائندہ کمیٹی میں بھجوا دئیے ہیں۔

شگفتہ جمانی نے اسسٹنٹ کمشنر لینڈ اینڈ ریونیو کو کہا کہ لینڈ ریکوری کے معاملے پر آپ کا تحصیلدار صحیح طریقے سے کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

سفارش پر بھرتی ہوتے ہوئے لوگوں کی وجہ سے محکمہ کی بدنامی ہورہی ہے،کسی اہل بندے کو منتخب کیا جائے جو لوگوں کی مشکلات کو حل کرسکے۔شگفتہ جمانی نے او پی ایف حکام سے پوچھا کہ1994ء میں شروع ہونے والے اس ہاؤسنگ سکیم کو مکمل کرنے میں اتنی دیر کیوں لگائی جارہی ہے اس پر متعلقہ حکام نے بتایا کہ کچھ جگہوں پر قانونی معاملات آڑے آرہے ہیں،جس کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے،چےئرمین کمیٹی نے سب اداروں کو آپس میں کوآرڈینیشن بہتر کرنے کی ہدایت کی اور متعلقہ محکموں کے حکام کو حکم دیا کہ ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹوں کی فروخت اور دیگر معاملات کی تفصیلات کمیٹی کی اگلی نشست کے موقع پر فراہم کی جائیں ۔

۔

متعلقہ عنوان :