آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کئی پولیس افسران کے تبادلے کردئیے گئے

جمعرات 12 مارچ 2015 22:14

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کئی پولیس افسران کے تبادلے کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر حکومت نے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے،جن میں ایس ایس پی ریاض حیدر کو وزیراعظم کا چیف سیکورٹی آفیسر تعینات کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان مسعود کو ایس ایس پی سروسز مظفرآباد تعینات کردیا جبکہ ایس ایس پی راشد نعیم کا تبادلہ بھی مظفرآباد کیا،عابد میر کو ایس ایس پی راولاکوٹ لگا دیا گیا،چوہدری ساجد کو اے آئی جی سیکورٹی تعینات کردیاگیا ۔۔

متعلقہ عنوان :