پاکستان بار کونسل کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس کل لاہور میں طلب کرلیاگیا

جمعرات 12 مارچ 2015 22:11

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) پاکستان بار کونسل کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس کل(ہفتہ) کو لاہور میں طلبکرلیاگیا جس کے بعد پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے،خطاب میں ملک کی موجودہ صورتحال،فوجی عدالتوں کے قیام سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جنرل باڈی اجلاس میں ملک بھر سے وکلاء تنظیموں کے نمائندے اور عہدیداران بھی شرکت کریں گے۔اجلاس 11بجے دن لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے شہداء ہال میں منعقد کیا جائے گا ۔۔

متعلقہ عنوان :