سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نان بنکنگ فنانس کمپنیوں کے قوانین میں تبدیلیاں کر دی، انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سیکیورٹیز کمیشن کی سفارشات کو شامل کر دیا

جمعرات 12 مارچ 2015 21:57

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نان بنکنگ فنانس کمپنیوں کے قوانین میں تبدیلیاں کر دی، انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سیکیورٹیز کمیشن کی سفارشات کو شامل کر دیا ،سرمایہ کاروں کے مفادات کو تحفظ اور شفافیت کو برقرار رکھنے اور عالمی معیار سے ہم اہنگ کرنا ہے ایس ای سی پی کے مطابق ان تبدیلیوں کے بعد فنڈز مینجرز ایک ایسا طریقہ کار وضح کرنے کے پابند ہوں گے جس کے تحت رعایت دینے کی سہولیات کو اس طور پر ترتیب دیا جائے کہ سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ ہو سکے۔

(جاری ہے)

سیکورٹیز کی قدر کا تعین کرنے کے طریق کار میں بھی تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے تا کہ قیمتوں کے تعین میں شفافیت اور انہیں ایک خاص سطح پر برقرار رکھنے کا سلسلہ قائم رہے ان تبدیلیوں کا مقصد ایس ای سی پی کے ریگولیٹری فریم ورک کو آئیسکو کے عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنا ہے ریگولیٹری فریم ورک کاترمیمی مسودہ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر سرمایہ کاروں اور عوام کی رائے حاصل کرنے کے لیے اویزاں کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :