Live Updates

نائن زیرو پر چھاپے سے خوشی ہوئی ، الطاف حسین بزدل ہیں ، ایم کیو ایم کے لوگ ان سے نجات چاہتے ہیں : عمران خان

جمعرات 12 مارچ 2015 21:18

نائن زیرو پر چھاپے سے خوشی ہوئی ، الطاف حسین بزدل ہیں ، ایم کیو ایم کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر آپریشن بالکل درست ہے جبکہ رینجرز نے اگر چھاپہ مارا ہے تو انہیں اس کی معلومات ملی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ کراچی سمیت ایم کیو ایم کو الطاف حسین سے نجات دلوائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے کچھ سنجیدہ لوگ ان کے ساتھ رابطے میں ہے جبکہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ انہیں الطاف حسین سے نجات دلوائی جائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین دہشت گرد ہیں جبکہ کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کا ذمہ بھی الطاف حسین کے سر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین سے بڑا کوئی بزدل نہیں ہے اور اسی لیے وہ پچھلے 23 سال سے ملک سے فرار ہے اور باہر بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو قتل کروا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کبھی بزنس مینوں کو دھمکی دیتا ہے تو کبھی میڈیا نمائندوں کو ۔اسی کے خوف کی وجہ سے کسی نے تحریک انصاف کی رہنماءزہرہ شاہد کے قتل کی ایف آئی آر تک درج نہیں کروائی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ زہرہ شاہد کے قاتل گرفتار ہیں جبکہ ان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے جو ثابت ہو چکا ہے۔انہوں نے بالی وڈ کے فلم سازوں سے درخواست کی ہے کہ وہ الطاف حسین کو بطور ولن فلموں میں کام دیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو وہاں بروئے کار لائیں اور ان سے پاکستان کی عوام کو نجات حاصل ہو سکے۔

کارکن وقاص شاہ کو رینجرز نے قتل کیا ، 110 افراد گرفتار ہوئے ، 27 عدالت پیش ہوئے باقی کہاں ہیں ؟ : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی تحریک انصاف کے رہنماءمراد سعید کی جعلی ڈگری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ پشاور یونیورسٹی میں اے این پی کے لوگ موجود ہیں جنہوں نے سازش کے تحت اسے نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا جب مراد سعید پشاور یونیورسٹی سے اپنی ڈگری لینے گئے تو اے این پی کے کارکن وہاں پہنچ گئے اور ان کے خلاف کیس بنا لیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مراد سعید کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے وزیر تعلیم کو بھی حکم دے دیا ہے۔ ایک مرتبہ پھر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی اور نائن زیرو پر آپریشن کا کریڈٹ نواز شریف کو نہیں جاتا جبکہ انہیں صرف کرسی بچانے کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو اپنی کرسی بچانے کے لیے اسائیل سے بھی ملنا پڑے تو وہ اس کے بھی ساتھ مل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مک مکا ہوا ہے جبکہ دوسری جانب لندن ہائی کورٹ نے کے جج نے فیصلہ دیا ہے کہ نواز شریف کی کمپنی التوفیق نے 3 ارب روپے نہیں دیے ہیں جبکہ عمران خان کے مطابق نواز شریف کا موقف ہے کہ وہ پیسے انہیں ان کے عربی دوست نے دیے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ مجھے بھی ایسا دوست دے جو 300 کروڑ روپے تحفے میں دے دے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی رمضان شوگر مل کا راستہ بنانے کے لیے عوام کے پیسوں سے 2 ارب روپے کا پل تعمیر کروایا ہے ۔ این اے 122 کیس کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ایاز صادق نے دھاندلی نہیں کی تو وہ نادرا جانے سے کیوں گھبرا رہے تھے۔انہیں چاہیئے کہ اگر وہ بے قصور ہیں تو ایک مرتبہ حلقے کی تحقیقات کروا لیں اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات