ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم

جمعرات 12 مارچ 2015 21:18

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 2دالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 116ڈالر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوکراچی، حیدرآباد ،لاہور ،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 46ہزار 500 روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 39ہزار 857روپے پر برقرار رہی جبکہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 660روپے پر بدستورمستحکم رہی۔