سینٹ اجلاس میں چیئرمین سینٹ رضا ربانی کو متفقہ انتخاب پر خراج تحسین ،

اس وقت لڑنے کی بجائے دہشتگردی ، بجلی اور ملکی وسائل پر توجہ کی ضرورت ہے اس وقت لیفٹ اور رائٹ کی بجائے لانگ اور رائٹ کی ضرورت ہے، سراج الحق، متفقہ طور پر منتخب ہونے پر پورے ایوان کو لے کر چلنا ہوگا جس میں کوئی تفریق نہیں ہوگی ۔ راجہ ظفر الحق رضا ربانی میں پورے ایوان کو اپنے ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت موجود ہیں،سینیٹر نگہت مرزا رضا ربانی ایوان بالا کو اپنی طاقت واپس دلائیں گے،رحمان ملک رضا ربانی اس ہاؤس کی تقویر میں اضافہ کرے گا ،اعتزاز، میری کوشش ہوگی کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کروں،رضا ربانی رضا ربانی بلوچستان کے مظلوم عوام کو گلے لگالیں اور ان کی محرومیوں کا ازالہ کریں بلوچستان کے عوام رضا ربانی کا ساتھ دینگے،ارکان سینٹ

جمعرات 12 مارچ 2015 21:06

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) سینٹ اجلاس میں چیئرمین سینٹ رضا ربانی کیمتفقہ انتخاب پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں آج ایک ایسے ایوان کا ممبر بنا جس کا چیئرمین رضا ربانی ہے جوش کی بجائے خوشی کا وقت ہے ملک کو اس وقت صبر کی ضرورت ہے پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں اس وقت لڑنے کی بجائے دہشتگردی ، بجلی اور ملکی وسائل پر توجہ کی ضرورت ہے اس وقت لیفٹ اور رائٹ کی بجائے لانگ اور رائٹ کی ضرورت ہے ۔

راجہ ظفر الحق نے کہا کہ میں رضا ربانی کی متفقہ طورپر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا خیال رکھیں گے متفقہ طور پر منتخب ہونے پر پورے ایوان کو لے کر چلنا ہوگا جس میں کوئی تفریق نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کی سینیٹر نگہت مرزا نے کہا کہ رضا ربانی کا چیئرمین سینٹ منتخب ہونا خوشی اور مبارکباد ہے پورے ایوان کو اپنے ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت موجود ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹررحمان ملک نے کہا کہ میں رضا ربانی کو دو مبارکباد دیتا ہوں لیکن تاریخ کو نہیں بھولنا چاہیے ان کے والد قائداعظم کے اے ڈی سی رہے ہیں بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کیلئے قربانی دی اور آصف علی زرداری نے اپنی صدارت کی طاقت اس ایوان بالا کو دی رضا ربانی ایوان بالا کو اپنی طاقت واپس دلائیں گے اگر ہم اپنا حق نہیں لے سکتے تو عوام کو کیا حق دینگے پنجاب بڑا ہے وہ سب کچھ لیکر جائے گا یہ تاثر ختم کرنا ہوگا کہ ملک سے دہشتگردی کو ختم کرنا ہوگا جس میں سینٹ رضا ربانی کی قیادت میں اپنا کردار دا کررہی ہے ۔

قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھے فخر اور خوشی ہے کہ میرا دیرینہ دوست رضا ربانی اس اہم منصب پر فائز ہوا 20اپریل 1997ء میں مجھے اور رضا ربانی کو خون آلود کیا گیا اگر جمہوریت کوئی علامت اس ایوان میں ہے تو وہ رضا ربانی ہے رضا ربانی اس ہاؤس کی تقویر میں اضافہ کرے گا ۔ نو منتخب چیئرمین سینٹ نے حلف لینے سے پہلے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پریذائیڈنگ آفیسر کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے تمام اپوزیشن کو ایوان میں بات کرنے کا موقع دیا میں تمام نئے آنے والے منتخب سینیٹرز کو مبارکباد اور سینٹ آف پاکستان میں ان کا خیر مقدم کرتا ہوں تمام اراکین سینٹ میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا میں تمام سیاسی قیادت کو جن کی سینٹ میں نمائندگی ہے جنہوں نے مجھے متفقہ طور پر چیئرمین سینٹ بنایا میں تمام لیڈران اوران کے ممبران کا شکر گزار ہوں میری کوشش ہوگی کہ میں ان کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچاؤں اوران کے اعتماد پر پورا اتروں آخری حد تک کوشش ہوگی کہ جس کرسی پر وسیم سجاد ، فاروق ایچ نائیک اور سید نیئر حسین بخاری بیٹھے تو میں اس کرسی پر بیٹھ کر سب کو یکجا ایک نظر سے دیکھوں اور ان کے اعتماد پر پورا اتروں چیئرمین سینٹ کے عہدے سے پہلے میں اپنی پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا میرے اس کردار پر پہنچنے بے نظیر بھٹو کا ساتھ شامل ہے میری کوشش ہوگی کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کروں میں سپیکر قومی اسمبلی سے گزارش کرتا ہوں کہ دونوں ہاؤسز مل کر اس پارلیمنٹ کے وقار کو بحال کریں اور جو بھی اس کے وقار کو متاثر کرنے کی کوشش کرے گا ان کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوکر دونوں ایوان مقابلہ کریں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ رضا ربانی ایک عظیم پارلیمنٹرین ہیں ۔ انہوں نے نہ صرف ہاؤس کے اندر بلکہ باہر بھی تمام لوگوں کو اکٹھا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رضا ربانی نے جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لیے اہم خدمات سرانجام دی ہیں یہ انتہائی قابل احترام ہیں نیشنل پارٹی بلوچستان کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے رضا ربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہ اٹھارہویں ترمیم میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے لیے ہم نے ساٹھ سالوں سے جدوجہد کی تھی اور چھوٹے صوبوں کو ان کا حق دیا تھا عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹر الیاس احمد بلور نے کہا کہ رضا ربانی ایک سیاسی ورکر ہیں اور اس کے علاوہ ایک اچھے قانون دان اور انسان ہیں اور امید ہے کہ رضا ربانی ایوان کے دونوں طرف ایک ہی نظر سے دیکھیں گے اور امید ہے کہ رضا ربانی ایوان کے دونوں طرف ایک ہی نظر سے دیکھیں گے مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ رضا ربانی نے بیس سالوں میں مختلف حیثتوں سے کام کرچکے ہیں اور یہ پالیسی پاور کے سیاسی ورکرز ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے سینیٹر کو ایوان میں خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ ایوان کے اندر تبدیلی آئی ہے متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر سید طاہر مشہدی نے کہا اکہ رضا ربانی ایک عظیم سیاستدان اور جمہوریت پسند شخص ہیں مجھے یقین ہے کہ پارلیمنٹ کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ایوان بالا کی سالمیت کے لیے کردار ادا کرینگے سینیٹ فیڈریشن کی نمائندگی کرتی ہے اور سینٹ فیڈریشن کی ضمانت ہے ۔

پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹر عثمان نے کہا کہ سینٹ فیڈریشن کی علامت ہے اور رضا ربانی سینٹ کے علاوہ فیڈریشن کی بھی نمائندگی کرتے ہیں سینٹ اراکین سے گزارش ہے کہ سینٹ اخبارات کو بڑھانے کے لیے کام کریں اور قومی اسمبلی کے برابر ہونے چاہیں پاکستان کی تمام علاقائی زبانوں کو آئین کا حصہ ہونا چاہیے ملک میں اس وقت تک حقیقی جمہوریت نہیں آئیگی جب تک زرعی اصلاحات نہیں کی جائینگی ۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا رضا ربانی کے تجربہ سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا رضا ربانی ایک نڈر لیڈر ہیں ان کی سیاست پاکیزہ ہے اور ایوان کا وزن آج بڑھ گیا ہے ۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ رضا ربانی اکیلئے دائیں بازو کے رہنما رہ گئے ہیں جبہ کچھ امریکہ چلے گئے تو کچھ نواز لیگ میں شامل ہوگئے ہیں مزدوروں کے سب سے بڑے حامی سینٹ کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں لوگوں نے ہمیں ان کی خدمات کوسراہا ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے جہانگیر جمال بادینی نے کہا کہ رضا ربانی بلوچستان کے مظلوم عوام کو گلے لگالیں اور ان کی محرومیوں کا ازالہ کریں بلوچستان کے عوام رضا ربانی کا ساتھ دینگے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نعمان ورزیر نے کہا کہ ہماری جماعت تمام قومی مفادات کے معاملات پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے رضا ربانی قابل احترام شخصیت ہیں پی ٹی آئی نے سینٹ کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ۔