پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور میں گریجویشن تقریب،

گریجو یٹ ہونے والے کیڈٹس کوپا کستان ائیر فورس کے برانچ انسائنے دیئے گئے

جمعرات 12 مارچ 2015 20:43

رسالپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور میں114 ویں Non GD ،37ویںBLPC کورسز کی گریجویشن اور 16ویں A-A&SD کی کمیشننگ کی تقریب منعقدہوئی ۔ ائیر مارشل جاویداحمد،چےئرمین پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس تقریب میں انجینئیر نگ ، لیگل، انفارمیشن ٹیکنالو جی، ایجوکیشن ، میٹرالوجی، ایڈمن اینڈسپیشل ڈیوٹیز اور میڈیکل برانچزکے گریجو یٹ ہونے والے کیڈٹس کوپا کستان ائیر فورس کے برانچInsignia دیئے گئے۔

ایو ی ایشن کیڈٹ منتظر الحسن کو 114ویںNon GD کورس میں اور ایوی ایشن کیڈٹ محمد اکرم کو 37ویں BLPCکورس میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کی ٹرافیاں دی گئیں۔ گریجو یٹ کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا ، " پاک فضائیہ اپنے ہر آفیسر سے شاندار اور بے مثال کارکردگی کا تقاضا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

آپ کو پاک فضائیہ میں اپنا فعال کردار ادا کرنے اور اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کی بنیاد فراہم کر دی گئی ہے۔

ملٹری ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی کی وجہ سے آپ کو ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ آپ کو علم کے حصول کے لئے پر عزم اور لامتناہی جستجو جاری رکھنی ہو گی"۔ تقریب کے اختتام پر پی اے ایف اکیڈمی کے K-8طیاروں کی" شیر دل فارمیشن" نے مسحور کن مظاہرہ پیش کیا ۔اس تقریب میں اعلیٰ فوجی عہدیدران اور گریجو یٹ ہو نے والے کیڈٹس / افسران کے والدین اور مہمانوں نے شرکت کی۔ قبل ازیں مہمانِ خصوصی کی آمد پر ائیر وائس مارشل عاصم ظہیر ، ائیر آفیسر کمانڈنگ پی ایف اکیڈمی رسالپور نے ان کا استقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :