چین میں الیکٹرک کاروں کی تعداد 120000 سے تجاوزکر گئی ہے،وزیرسائنس

جمعرات 12 مارچ 2015 20:43

بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) چین کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیرWan Gang نے کہا ہے کہ چین نے نئی انرجی ویکلزکی ترقی میں کافی پیش رفت کی ہے اورہم نے2014 کے آخر تک 120000 الیکٹرک کاریں سڑکوں پرڈال دی تھیں۔پیپلزڈیلی کے مطابق گزشتہ روزپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ریاستی کونسل کی جانب سے نئی انرجی گاڑیوں کو ترقی دینے کی دوستانہ پالیسیوں کے نتیجے میں اس شعبے میں بہت سا تحقیقی اورترقیاتی کام ہوا ہے اورنئی گاڑیوں کی پیداوارمیں کافی اضافہ ہوا ہے ۔

Wan Gang نے کہا کہ گزشتہ سال کے آخرتک کل گاڑیوں کی تعداد 120000 سے تجاوزکرگئی تھی جبکہ اس سے بھی ایک سال قبل تقریبا 80000 نئی الیکٹرک کاریں فروخت ہوئی تھیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت جلد ایک منصوبہ کا اعلان کررہی ہے جس میں ایک مکمل صنعتی چین کی تعمیرکی کوشش کی جائے گی اورامید ہے کہ 2020 تک 5 ملین الیکٹرک کاریں سڑکوں پرسفرکررہی ہوں گی۔

(جاری ہے)

LMC آٹوموٹیو کنسلٹنگ کے جی ایم Zeng Zhiling نے پیپلزڈیلی کوبتایا کہ 2020 تک پانچ ملین نئی الیکٹرک کاروں کے ہدف کے حصول میں ہم ابھی بہت پیچے ہیں۔

حکومت کی جانب سے گزشتہ سال اگست میں الیکٹرک کاروں پرٹیکس کی معافی کے اعلان کے بعد اس کی پیداوارمیں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔گزشتہ سال دسمبرمیں وزارت خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ حکومت 2020 تک نئی گاڑیوں کیلئے سبسڈی فراہم کرے گی ۔ تاہم نئی الیکٹرک کاروں کا بڑامسئلہ ان کی بیٹری کوچارج کرنے کا ہے اورکئی کمپنیوں نے اس مسئلہ کے دیرپا حل پرتوجہ مرکوزکی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :