اوکاڑہ پولیس نے تاجروں کی دکانیں لوٹنے والے گینگ کے سرغنہ سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا،

لاکھوں روپے نقدی ، موٹر سیائیکلیں ، طلائی زیورات اور اسلحہ بھی برآمد

جمعرات 12 مارچ 2015 20:42

اوکاڑہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) اوکاڑہ پولیس نے تاجروں کی دکانیں لوٹنے والے گینگ کے سرغنہ سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جن سے لاکھوں روپے نقدی ، موٹر سیائیکلیں اور طلائی زیورات اور اسلحہ برآمد کرلیاْ اس امر کا انکشاف ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا نے پریس بریفنگ میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فریاد عرف فریادو گینگ ایک عرصہ سے تاجروں کی دوکانیں لوٹ رہا تھا اس سلسلہ میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے رات دن کی محنت کے بعد فریاد عرف فریادو گینگ کے تین افراد کو گرفتار کرکے دوکانداروں سے لوٹی ہوئی آٹھ لاکھ کی رقم ، طلائی زیورات ، موٹر سائیکلیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیاملزمان سے تفتیش جاری ہے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :