کارکن وقاص شاہ کو رینجرز نے قتل کیا ، 110 افراد گرفتار ہوئے ، 27 عدالت پیش ہوئے باقی کہاں ہیں ؟ : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
جمعرات 12 مارچ 2015 19:51
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی دفتر نائن زیرو پر رینجرز کی جانب سے چھاپہ مارا گیا جس کے بعد گرفتار افراد کو آج عدالت میں پیش کر دیا گیا۔اس تمام واقعے کے بعد ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس می میڈیا سے ات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماءفاروق ستار کا کہنا تھا کہ رینجرز کی جانب سے چھاپے کے دوران ان کی جماعت کا نوجوان کارکن وقاص شاہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ وقاص شاہ کو دن دیہاڑے شہید کیا گیا جبکہ اس کے بعد حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا وقاص شاہ رینجرز کی جانب سے لگنے والی گولی کا نشانہ بنا اور شہید ہو گیا۔میڈیا میں دکھایا جا رہا ہے کہ وقاص شاہ کو رینجرز نے شہید نہیں کیا جبکہ رینجرز اہلکار وقاص کی شہادت کے وقت 5 گز کے فاصلے پر موجود تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایہا کہ ان کے پاس وقاص کے ناقابل تردید حقائق موجود ہیں جبکہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم سمیت آرمی چیف ، ڈی جی رینجرز اور وزیر اعلیٰ سندھ اس واقعے کا نوٹس لیں اور وقاص شاہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کریں۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بمقابلہ رینجرز کے تاثر کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں ۔جبکہ رینجرز کی جانب سے مارے گئے چھاپے میں 4 گھنٹے کے دوران کوئی مزاحمت نہیں ہوئی ۔کراچی میں آپریشن بھی ایم کیو ایم کی مرضی سے شروع کیا گیا جبکہ ان کی جماعت قانون نافذ کرنے والے اداروں کا احترام کرتی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ نائن زیرو اور نائن زیدو کے اطراف دو الگ الگ اصطلاح ہیں جبکہ گرفتار بیشتر افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے نہیں ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم سب کی عزت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کوئی بھی ہماری عزت نفس مجروح نہیں کرے گا لیکن نائن زیرو پر چھاپہ مار کر ہماری تذلیل کی گئی۔انہوں نے کہا نائن زیرو پر کسی جرائم پیشہ افراد کی سرپرسی نہیں کی جاتی اور اگر اطراف سے کوئی دہشت گرد یا مطلوب شخص گرفتار ہوا ہے تو اس کی کوئی گارنٹی نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.