پنجگور میں خسرہ سے اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ڈاکٹر کہور خان،

کسی بھی علاقے میں خسرہ سے متاثرہ مریض موجود نہیں ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

جمعرات 12 مارچ 2015 19:45

پنجگور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء ) پنجگور میں خسرہ سے اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے خبر بدنیتی پر مبنی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور ڈاکٹر کہور خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجگور کے کسی بھی علاقے میں خسرہ سے متاثرہ مریض موجود نہیں ہے اور نہ ہی خسرہ سے کسی کی موت واقع ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ مزکورہ خبر کا مقصد لوگوں میں خوف وہراس پھیلاکر محکمہ صحت کو بدنام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا شعبہ ای پی آئی اس حوالے سے فعال کردار ادا کررہاہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی اور وجہ سے کسی کا طبی موت واقع ہوئی ہے تو یہ الگ بات ہے تاہم خسرہ سے کسی کا موت واقع نہیں ہوئی ہے