جنوبی پشتونخوا کے مختلف اضلاع میں ہر بچہ سکول میں مہم نہایت کامیابی سے جاری ہے، پی ایس او،

والدین ناخواندگی کیخلاف جاری تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنے بچوں کو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر سکولوں میں داخل کرائیں، بیان

جمعرات 12 مارچ 2015 19:45

کوئٹہ +ژوب +قلعہ سیف اللہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء ) پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ہر بچے کو سکول میں داخلے کرنیکی مہم کو کامیابی سے پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لارہی ہے اور جنوبی پشتونخوا کے مختلف اضلاع میں ہر بچہ سکول میں مہم نہایت کامیابی سے جاری ہے ۔ گزشتہ روز ژوب کے دور دراز علاقوں علی گڑدہ بابڑ ،گڑدہ بابڑ ،لنڈیان ،ابراہیم خیل ،بابڑ کے علاقوں میں دن بھر لوڈ سپیکروں سے بچوں اور بچیوں کو سکولوں میں داخل کرنے کیلئے اعلانات کےئے گئے اور آرگنائزیشن کے کارکنوں اور عہدیداروں نے 90گھروں میں والدین سے ملاقاتیں کرکے انھیں تعلیم کی اہمیت سے آگا ہ کیا ۔

قلعہ سیف اللہ میں نیوکاریز ، کان ،تلری ،اور کلی یعقوب تلری ،کان مہترزئی میں 40گھروں میں آرگنائزیشن کے کارکنوں نے والدین سے ملاقاتیں کرکے ان سے اپنے بچوں اور بچیوں کو سکولوں میں داخل کرنیکی اپیل کی ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے علاقوں سریاب ،ہزار گنجی ،مغربی بائی پاس ،حاجی خزان کلی میں 200گھروں میں آرگنائزیشن کے کارکنوں نے جاکر فرداً فرداً والدین سے ملاقاتیں کرکے انھیں ناخواندگی کیخلاف جاری تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنے بچوں اور بچیوں کو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر سکولوں میں داخل کرنیکی اپیل کی ۔

سرہ غوڑگئی میں گھر گھر مہم کاسلسلہ جاری ہے اور قریب وجوار کے دیہاتوں میں اعلانات کےئے جارہے ہیں جس میں عوام کی توجہ تعلیم کی جانب راغب کی جارہی ہے اور مختلف علاقوں میں چاکنگ کے ذریعے تعلیمی کی اہمیت اجاگر کی جارہی ہے ۔ پشتونخوااسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں گزشتہ روزکوئٹہ کے مختلف علاقوں محمود مینہ ،تختانی بائی پاس ،پشتون آباد، سرکی کلاں خالق آباد ،پشتون باغ ،نواں کلی سمیت دیگر علاقوں میں پارٹی اور آرگنائزیشن کے کارکن منظم انداز میں سکول داخلہ مہم کو آگے بڑھارہے ہیں اور اس سلسلے میں اعلانات کےئے جارہے ہیں اور عوام میں تعلیمی شعور وآگاہی کیلئے کوششیں کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :