خضدار شہر کی ہنگامی بنیادوں پر خوبصورتی اور گورنمنٹ ملازمین کے مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ، میر عبدالرحیم کرد

جمعرات 12 مارچ 2015 19:39

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) میونسپل کارپوریشن خضدار کے چیئرمین میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ خضدار شہر کی ہنگامی بنیادوں پر خوبصورتی اور گورنمنٹ ملازمین کے مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ملازمین کی مشاورت سے ہی مسائل کے حل اور منصوبے تشکیل دینے کی رواج قائم کرنے کی بنیاد رکھیں گے شہر میں مفاہمتی فضاقائم کرکے شہریوں کے دلوں میں جگہ بنا لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایپکا خضدار کے صدر صابرحسین قلندرانی ،محمد اسلم زہری، ثناء اللہ جام ،مہراللہ رند، علی خان باجوئی، عبدالمالک زہری ،عنایت اللہ و ایپکا کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا میونسپل کارپوریشن خضدار کے چیئرمین میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ گورنمنٹ ملازمین کے فلاح و بہبود اور ان کے جائز حقوق کو تحفظ دینے پرخصوصی توجہ دی جائیگی انہوں نے کہ ایپکا کے ورکرز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جو انتظامیہ اور بلدیاتی نظام کو چلانے میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے بغیر نظام کا چلنا ناممکنات میں سے ہے ایپکا کے تجربات اور ان کی خدمات سے فائدہ اٹھا کر بلدیاتی نظام کو آگے بڑھانے میں کامیاب ہونگے انہوں نے کہاکہ اپیکا ورکرز اور رہنماء حوصلہ رکھیں ان کو کسی بھی صورت میں مایوس نہیں کیا جائیگا ان کے حقوق اور مفادات کے حصول پر خصوصی توجہ دی جائیگی اس سے قبل ایپکا خضدار کے صدر صابر حسین قلندرانی اور وفد نے میونسپل کارپوریشن خضدار کے نومنتخب چیئرمین میر عبدالرحیم کرد کو مبارک باد دی اور اپنی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔