محمد صدیق میمن کی چیف سیکریٹری سندھ تعینات کرنے کی منظوری

جمعرات 12 مارچ 2015 19:29

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) محمد صدیق میمن کو چیف سیکریٹری سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے سینئرافسرمحمد صدیق میمن کو چیف سیکریٹری سندھ تعینات کردیا ہے، اسٹیبپلشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جبکہ چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ اس سے پہلے صدیق میمن چئیرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے عہدے پر کام کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق محمد صدیق میمن کی چیف سیکریٹری سندھ کی تعیناتی وفاقی حکومت اور سندھ کی حکومت کی باہمی رضا مندی سے ہوئی ہے، اس سے قبل وفاقی حکومت میں اور سندھ حکومت نے ایک دوسرے کو تین تین نام تجویز کئے تھے جن میں دونوں طرف سے صدیق میمن کا نام دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وہ وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری، محکمہ تعلیم،منصوبہ بندی و ترقیات سمیت کئی اہم عہدوں پر سندھ میں کام کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ کے چیف سیکریٹری سجاد سلیم ہوتیانہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان گذشتہ ایک ماہ سے سخت تناوٴ کی صورتحال تھی اور دونوں کے درمیان صورتحال اس حد تک چلی گئی کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردیں۔چیف سیکریٹری نے وزیر اعلیٰ کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے عہدہ نہیں چھوڑا اور اس عہدے پر دو ہفتے تک براجمان رہے وفاقی حکومت کی مداخلت کے بعد سندھ میں نئے چیف سیکریٹری کا معاملہ حل ہواہے

متعلقہ عنوان :