ڈیرہ مراد جمالی میں 16مارچ کو منعقد ہ پیغام امن کانفرنس بلوچستان میں قیام امن کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی،مولانا عبدالله جتک

جمعرات 12 مارچ 2015 19:08

ڈیرہ مراد جمالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء ) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالله جتک نے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی میں سولہ مارچ کو منعقد ہونے والی پیغام امن کانفرنس بلوچستان میں قیام امن کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی کانفرنس میں مرکزی اور صوبائی قائدین شرکت کریں گے انتظامات مکمل کر کیئے گئے ڈپٹی سینٹ کا عہدہ بلوچستان کو دینے سے احساس محرومی دور نہیں ہوگی بلکہ سونے چاندی اور گیس کی رائلٹی دی جائے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جے یو آئی دین سے منتشر قوتوں کو آپس میں ملانے کیلئے ملک بھر میں امن کانفرنس منعقد کر رہی ہیں تاکہ عوام میں ہم آہنگی پیدا کی جاسکے انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے متحدہ مجلس عمل اور امام کے نام سے جدوجہد کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ پیغام امن کانفرنس میں ڈپٹی سینٹ کے چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری سینیٹر عطائالرحمن سمیت مرکزی اور صوبائی قیادت شرکت کرے گی اور کہاکہ نیشنل ایکشن پلان میں بیس بائیس نقاط ہیں جن پر صرف اور صرف لوڈ اسپیکر پر پابندی لگا کر الله تعالی اور اس کے رسول ﷺ کے نام لینے پر علماء کرام کی زبانوں پر تالے لگانے کی غیر ملکوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے پابندیاں لگائی جا رہی ہے قریش کے دور میں بھی لوڈ اسپیکر موجود نہیں تھے لیکن دین کا پیغام ظالم جابر حکمرانوں کی موجود میں بھی امت مسلمہ کو دیا گیا ہے اور کہاکہ بلوچستان کو ڈپٹی سینٹ کا عہدہ دے کر عوام کے زخموں پر مرہم رکھا نہیں جا سکتا ہے عوام کی حقیقی احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے بلوچستان سے حاصل ہونے والے معدنی وسائل اور گیس کی رائلٹی دینی ہو گی اور کہاکہ ہمارا حکمران دہشت گرد اور جہاد کے معنیٰ اب تک سمجھ نہیں سکے ہیں دینی مدارس کو نشانہ بنانہ اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے کیونہ مدارس دین اسلام کے قلعے ہیں جن میں الله پاک اور اس کے رسول حضرت محمد ﷺ کا دیا گیا پیغام اور قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے جو مسلمانوں کو حق ہے اور کہاکہ پیغام امن کانفرنس میں حکومتی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ دوسو پچاس جے یو آئی کے سیکورٹی سالار بھی تعنیات کیئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :