لاہور،گورنمنٹ مدرستہ البنات ہائی سکول کے دو چوکیدار سگے بھائیوں نے سیکرٹری ایجوکیشن کا حکم ماننے سے صاف انکار کردیا

جمعرات 12 مارچ 2015 19:08

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) گورنمنٹ مدرستہ البنات ہائی سکول آسٹریلیا چوک لاہور کے دو چوکیدار سگے بھائیوں نے سیکرٹری ایجوکیشن کے حکم پر ای ڈی او اور سکول کی ہیڈ مسٹریس کی حمایت سے ماننے سے صاف انکار کردیا، محکمہ تعلیم نے تقریباً چار ماہ قبل کلاس چہارم کے ملازمین کو ریشنلائزین کے مطابق تبدیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا، گورنمنٹ مدرستہ البنات ہائی سکول کے دو سگے بھائی طارق اور وارث نے سکول کی ہیڈ مسٹریس عالیہ رفیق کی آشیرباد سے آرڈر کو رد کردیا جبکہ ای ڈی او پرویز اختر خان نے بھی ہیڈ مسٹریس عالیہ کی حمایت کردی، موجودہ ہیڈ مسٹریس شاہدہ رحمت نے آن لائن کو بتایا کہ آرڈر میری تعیناتی سے قبل جاری ہوا تھا دونوں بھائیوں کی حمایت کرنا مجبوری ہے، جو لوگ سیکرٹری تعلیم کے حکم اور رولز کو نہیں مانتے ان کو میں کیا کہہ سکتی ہوں، سکیورٹی گارڈ وارث نے کہا کہ لڑکیوں کے سکول میں ہی کام کروں گا، ہیڈ مسٹریس اور ٹیچرز کوخوش کردیتا ہوں، ای ڈی او مہربان ہیں ہمیں کسی کا کوئی خوف نہیں، سیکرٹری ایجوکیشن عبدالجبار شاہین نے ای ڈی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :