جمعیت علماءاسلام ف کے مولانا عبدالغفور حیدری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے

جمعرات 12 مارچ 2015 19:00

جمعیت علماءاسلام ف کے مولانا عبدالغفور حیدری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ..

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) سینیٹ انتخابات کے بعد اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہونے والے رضا ربانی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔ان کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا گیا جس میں 2 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب لڑنے والے امیدوار جمعیت علماءاسلام ف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری تھے جنہیں پیپلز پارٹی سمیت مسلم لیگ ن اور بلوچستان کی جماعتوں کی بھی حمایت حاصل تھی ۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے شبلی فراز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار تھے ۔سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں عبدالغفور حیدری کو 74 ووٹ ملے جبکہ شبلی فراز 16 ووٹ حاصل کر سکے۔جمعیت علماءاسلام سے تعلق رکھنے و الے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا جبکہ ان سے یہ حلف اسحق ڈار نے لیا۔

متعلقہ عنوان :