سابق صوبائی امیر ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالحق بلوچ مرحوم کی برسی کے موقع پر16مارچ کو خضدار میں مرکزی تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا ، جماعت اسلامی

جمعرات 12 مارچ 2015 17:49

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء ) جماعت اسلامی کے سابق صوبائی امیر ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالحق بلوچ مرحوم کی برسی کے موقع پر16مارچ کو خضدار میں مرکزی تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا جس سے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوند زادہ ،نائب امیر مولانا عبدالحق ہاشمی سمیت مختلف سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے راہنما اور علماء کرام مولانا عبدالحق بلو چ مرحوم کی دینی وسیاسی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔

جماعت اسلامی خضدار نے تیاریاں شروع کردی ہیں اور دینی وسیاسی اورقوم پرست جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامے پہنچادیے ہیں ۔ جماعت اسلامی کے صوبائی پریس ریلیز کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق 19مارچ بدھ کو تربت پہنچیں گے جہاں وہ جماعت اسلامی تربت کے زیر اہتمام منعقدہونے والی عوامی جرگہ سے خطاب کریں اور اگلے دن 20مارچ جمعرات کوبروزجمعہ ملافاضل چوک مین بازار گوادرمیں مرکزی عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں 28،29مارچ ہفتہ اتوار کودوروزہ تربیتی ورکشاپ منعقدکیا جائیگا جس میں ملک بھر سے صوبائی وضلعی لیڈر شپ شرکت کریں گے ۔جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ملک بھر سمیت بلوچستان کے ضلعی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ اس اہم ترتربیتی ورکشاپ میں ضلعی قیادت اپنی شرکت کو یقینی بنا نے کیلئے ابھی سے تمام ضلعی ذمہ داران تیاریاں شروع کردیں تاکہ اس اہم ترمرکزی سطح کے تربیتی ورکشاپ سے بھر پور استفادہ کیا جائے ۔