اپنی مدد آپ کے تحت بھاگ دوڑ سات روانڈ پولیو ورکروں کے پیسے محکمہ فنانس بلوچستان سے حاصل کئے ہیں ، آل پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن
جمعرات 12 مارچ 2015 17:49
تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء ) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین شبیراحمد عمرانی ضلعی صدر مہرالله موسیانی جنرل سیکریڑی کامریڈ نذیر احمد مستوئی سابق صدر حاجی فضل محمد کھوسہ سربرست اعلیٰ محمد اسلم بہرانی نیشنل پروگرام لیڈی ہیلتھ ورکرز نصیرآباد کے صدر تنویراحمد کھوسہ چیئرپرسن محترمہ فرزانہ نائب صدر نذر محمد بگٹی اور جنرل سیکریڑی چاکر خان مستوئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونین نے اپنی مدد آپ کے تحت بھاگ دوڑ کرکے سات روانڈ پولیو ورکروں کے پیسے محکمہ فنانس بلوچستان سے حاصل کیئے ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وچیئرمین پولیو مہم ایر یا انچارجز کو پیسے ادائیگی کرنے میں ٹال مٹول کر رہے ہیں کیونکہ نصیرآباد کے پولیو ورکروں کو چودہ راؤنڈ ز سے ادائیگی نہیں کی گئی ہے اب بھی سات راؤنڈ کی ادائیگی کے پیسے صوبائی حکومت کے ذمہ ہے اس کے باوجود بھی پولیو ورکروز پولیومہم میں بلا معاوضہ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے رویہ کے خلاف اور ایریاا نچارجز کو رقم کی ادائیگی نہ کرنے کے خلاف 16مارچ کو ہونے والی پولیو مہم اور سات اپریل کو میزل مہم کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے احتجاجی مہم چلانے کا علان کردیا ہے اور کہاکہ پولیو ورکروں اور ایریا انچارچ نامساجد حالات کے پیش نذر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں ورکروں کو اغواء کیا گیا اور موٹر سائیکل بھی چھینے گئے اس کے باوجود بھی ورکروں نے بچوں کے عظیم تر مفاد کیلئے اپنی جان کو خطرے میں رکھتے ہوئے بھی پولیو مہم کو جاری رکھا ہوا ہے اب ایک ساتھ اسی لاکھ روپے کی خطیر رقم دیکھ کر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد پولیو کے ورکروں کی رقم کی ادائیگی کرنے کیلئے ٹال مٹول کر رہے ہیں جن کے ناروا سلوک سے پولیو ورکروں کی دل شکنی کی گئی ہے ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے ایریاانچارچز نے اپنی جیبوں سے ورکروں کو پیسے دیئے ہیں جوکہ ہزاروں روپے کے مقروض ہوچکے ہیں اگر سولہ مارچ سے قبل پولیو ورکرز کو سات راؤنڈ کی ادائیگی نہ کی گئی تو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور قومی شاہراہ کو بلاک کیا جائے گا جس کی تمام ترذمہ داری ڈپٹی کمشنر نصیرآباد پر عائد ہوگی ۔
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.