ُُپشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے تین ارکان سینیٹرز نے اپنی مادری زبان پشتوں میں حلف لیا

جمعرات 12 مارچ 2015 17:47

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء ) پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے نومنتخب تین ارکان سینیٹرنے حلف اپنے مادری زبان پشتو میں لیا تفصیلات کے مطابق جمعرا ت کو پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ ،سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل اور سینیٹر محترمہ بشریٰ گل نے سینٹ میں اپنے عہدے کاحلف اپنی مادر ی زبان پشتومیں لیا وزیراعظم نوازشریف نے پریزائڈنگ آفیسر کی ذمہ داری اسحاق ڈار کو سونپی جس کے بعد تمام تومنتخب ارکان سینیٹرز سے وز یراخزانہ پریزائڈنگ آفیسر اسحاق ڈار نے حلف لیا۔

(جاری ہے)

نو منتخب سینیٹرز نے حلف برادری کے بعد رول آف ممبر پر دستخط بھی کئے۔